Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ہفتے کو کے پی ہاؤس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھے اب خود پی ٹی آئی کو پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :