Time 08 اکتوبر ، 2024
دنیا

مالدیپ کے صدر کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی کیلئے بھارت پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر  کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی کیلئے بھارت پہنچ گئے
فوٹو: فائل

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کشیدگی میں کمی اور تعلقات کی بحالی کیلئے 5 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

محمد معیزو ملک کی مالی مشکلاتوں کے پیش نظر انتخابات میں کامیابی  کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کا دورہ کر رہے ہے، اپنے پانچ روزہ دورے کے موقع پر وہ وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم بھارتی حکام اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل دونوں میں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت پیدا ہو گئی تھی جب محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا حکم دیتے ہوئے مالدیپ پر بھارتی اثررسوخ کو ملکی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔

2023 کے انتخابات میں بھی معیزو کی پروگریسو پارٹی آف مالدیپ نے وعدہ کیا تھا کہ میڈیکل ایواکیوایشن اور انسانی مدد کیلئے جزیرہ نما میں موجود بھارتی فوجیوں کو بھی واپس بھجوائیں گے۔

بعد ازاں صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے ترکیہ اور چین کے دورےکیے جو کہ بھارت کیلئے ایک جھٹکا تھے کیونکہ اس سے قبل روایتی طور پر مالدیپی صدور اپنی پہلی سرکاری یاترا ہمیشہ بھارت کی ہی کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مارچ میں اپنے فوجی دستوں کو مالدیپ سے واپس بلالیا تھا تاہم  بحر ہند میں چین کے بڑھتی ہوئی موجودگی پر تحفظات کے پیش نظر  اس نے مالدیپ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم نہیں کیے تھے۔

مزید خبریں :