Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،گاڑی سے 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  تربت میں گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمدکرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ گاڑی سے برآمد دھماکا خیز مواد 280 کلوگرام ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد تربت میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :