11 اکتوبر ، 2024
کوئٹہ میں 139ہاؤسنگ اسکیموں کے غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عسکر خان مطابق ان اسکیموں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم مالکان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ان غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم مالکان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ میں صرف 48 ہاؤسنگ اسکیم قانونی ہیں، 120نئی ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔