Time 12 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پنجاب فلار ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

پنجاب فلار ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا
دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے: چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن

پنجاب کی فلار ملز نے مبینہ طورپر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی۔

چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کےساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلار ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔

مزید خبریں :