Time 19 دسمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی، انڈیکس میں 4000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی، انڈیکس میں 4000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے منفی دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274  پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5 ہزار 807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 937 رہی۔

بازار میں آج 1.16ارب شیئرز کے سودے 56 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 541 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 603 ارب روپے ہے۔

گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :