21 فروری ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں پمز اسپتال کو ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا،بل نذر محمد گوندل نے پیش کیا،بل پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔اپوزیشن ارکان نے محسن اعظم قائد اعظم کے نعرے لگائے ۔ اپوزیشن ارکان نے قائد اعظم کی تصویر اٹھا کراسپیکر کی نشست کے سامنے بھی نعرے لگائے اسی ہلڑ بازی میں قومی اسمبلی میں پمز اسپتال کو ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا بل منظورکر لیا۔ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا اور نعرے لگائے ۔ایم کیو ایم کے رہ نما وسیم اختر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بغیر ووٹنگ کے زبردستی بل پاس کرایا گیا۔