Time 23 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سندھ اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

سندھ اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔

قرارداد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پیش کی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد ججز ہیڈ لائنز نہیں بنائیں گے بلکہ اب سائلین کو انصاف ملے گا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت پر شب خون مارے گئے ہیں، چند ججز نے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا، پی ٹی آئی کی پوری سیاست کا اختتام عوام کے سامنے ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو میثاق جمہوریت کے تحت پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کو دینے کی یاددہانی بھی کروائی۔ 

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ اسمبلی کے رولز آف پروسیجرز تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں :