Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پشاور، ٹشو پیپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ بجھانے میں  ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار اور35 فائرٹینڈرز مصروف ہیں۔

 آگ کی شدت زیادہ ہونےکے باعث نوشہرہ،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی فائرٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹرآپریشنز ریسکیو 1122 پشاور کےمطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت کے گرنے کا خطرہ موجود ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ دن میں لگی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس حوالے سے گفتگو میں سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں صبح سے لگی آ گ پر ابھی تک قابو نہ پانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے  حکومت سے اپیل کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر آگ کو بجھایا جائے۔

مزید خبریں :