29 فروری ، 2012
ہنزہ… عطا آباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے، جھیل کی سطح 19 فٹ کم ہوگئی ہے جس کے بعد کئی ڈوبے ہوئے علاقے نمودار ہوگئے ہیں۔عطاآباد جھیل کے اسپل وے سے تین روز بھی پانی کا اخراج جاری ہے۔ دریائے ہنزہ میں سیلابی صورتحال ختم ہوگئی ہے اور دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے گھروں کو واپس آگئے ہیں۔ جھیل کی سطح میں 19فٹ کی کمی واقع ہوئی ہے اورکئی ڈوبے ہوئے علاقے باہر آگئے ہیں۔ عطا آباد جھیل کا پانی ہزارہ ڈویژن کی حدود میں داخل ہوگیاہے تاہم دریائے سندھ کی سطح معمول کے مطابق ہے۔