Time 27 اکتوبر ، 2024
پاکستان

گوجرانوالا: لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سوئی گیس اہلکارکوگیس اسٹیشن میں بندکردیا

گوجرانوالا میں گیس لوڈ شیڈنگ کے ستائے  شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کو گیس  اسٹیشن  میں بند کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  سوئی گیس اہلکار لوڈ شیڈنگ کے بعدگیس بحال کرنے چیانوالی گیا تھا، مقررہ وقت سے تین گھنٹے تاخیر  سے  پہنچنے پر شہریوں نے اسےگیس اسٹیشن میں بند کر دیا۔

اہلکار  نے مشتعل شہریوں کو  بتایا کہ اسے  راستے میں ڈاکوؤں  نے لوٹ لیا تھا جس کی وجہ سے تاخیر  ہوئی۔

دوسری جانب جی ایم سوئی گیس الطاف ساہی کا کہنا ہےکہ سوئی گیس اہلکار  پر پہلے تشدد کیا گیا پھر اسے قید کیا گیا۔ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

مقامی افراد کا کہنا ہےکہ لوڈ شیڈنگ کا وقت مقرر ہے،گیس بندش ہمیشہ اپنے وقت پر ہوتی ہے لیکن بحالی میں اکثرکئی کئی گھنٹے کی تاخیر کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :