پاکستان
29 فروری ، 2012

کورٹ مارشل کیلئے گرفتار بریگیڈئر علی کاریٹائرمنٹ آرڈر واپس لینے کا حکم جاری

کورٹ مارشل کیلئے گرفتار بریگیڈئر علی کاریٹائرمنٹ آرڈر واپس لینے کا حکم جاری

اسلام آباد… فوج نے لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ کو بتایاہے کہ کورٹ مارشل کیلئے گرفتار بریگیڈئر علی خان کی ریٹائرمنٹ کا آرڈر واپس لینے کا حکم جاری ہوچکا ہے بریگیڈئر علی کے کورٹ مارشل رکوانے کیلئے انکے اہلخانہ کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی درخواست پر راول پنڈی میں ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس اعجاز نے سماعت کی ،بریگیڈئر علی کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ گرفتار آفیسر تو ریٹائر ہوچکے ہیں اس لئے انکا کورٹ مارشل نہیں کیا جاسکتا، سماعت کے بعد وکیل نے میڈیا کو بتایاکہ فوج کی جیگ برانچ نے عدالت کو بتایاکہ بریگیڈئر علی کی ریٹائرمنٹ کا جو حکم جاری ہوا تھا وہ واپس لیا جاچکا ہے ، ان پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ، عدالت نے بریگیڈئر علی سے انکے اہلخانہ اور وکیل سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :