Time 29 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں آئندہ 2 روز موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ 2 روز موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی
شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی والوں کو آئندہ دو دن مزید گرمی برداشت کرنا پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں گرم موسم کی شدت میں آج سے کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :