Time 30 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان میں اساتذہ کی تربیت کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ میں معاہدہ

پاکستان میں اساتذہ کی تربیت کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ میں معاہدہ
معاہدے کے تحت غیر سرکاری تنظیم دوربین اساتذہ کو تربیت فراہم کرےگی،فوٹو: فائل

پاکستان میں اساتذہ کو  تعلیم دینے  والے استادوں کو  اعلیٰ تربیت دینے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ میں معاہدہ ہوگیا۔

معاہدے کے تحت غیر سرکاری تنظیم دوربین اساتذہ کو تربیت فراہم کرےگی۔

 سی ای او  دوربین شہزاد رائے نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ  جنوبی ایشیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ مجوزہ پروگرام پاکستان ٹیچرز  ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں بی ایڈ پروگرام کے تحت پڑھایا جائےگا۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ روایتی نظام کو نئی جہت دےگا جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو  بھی ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کی تربیت کے لیے بھی ٹیچرز  ایجوکیٹرز  تیار کیے جائیں گے۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایان تھامسن کا کہنا تھا کہ  اس منصوبے سے اساتذہ کو پڑھانے والے ایجوکیٹرز کو بہت فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :