پاکستان
17 جنوری ، 2012

راولپنڈی، پولیس وین کی ٹکر سے 17سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی، پولیس وین کی ٹکر سے 17سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی … راولپنڈی کے علاقے مریڑ چوک میں پولیس کی تیز رفتار وین نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔حادثے میں 17 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع ایک کاروباری مرکز کے تین کارکن ڈیوٹی سے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔جونہی وہ مریڑ چوک پہنچے تو مخالف سمت سے آتی تیز رفتار پولیس وین ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 17 سالہ شیخ راحیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر موجود باقی دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی داخل کروا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان شیخ راحیل کی میت اس کے گھر واقع ڈھوک چودھریاں راولپنڈی منتقل کر دی گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس وین حادثے کے فورا بعد جائے وقوعہ سے نکل گئی اور مقامی افراد نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ،دوسری جانب پولیس گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

مزید خبریں :