Time 31 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں ڈیفنس کے تمام علاقوں اور اختر کالونی میں گیس سپلائی معطل

کراچی میں ڈیفنس کے تمام علاقوں اور اختر کالونی میں گیس سپلائی معطل
فوٹو: فائل

کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تمام علاقوں سمیت اختر کالونی میں گیس سپلائی معطل ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق جام صادق پل کے قریب 24 انچ کی پائپ لائن میں خلل کے سبب سپلائی بند ہوئی، ڈی ایچ اے اور اختر کالونی میں گیس صبح 6 بجے بحال ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کےخلاف تین ہٹی، ناظم آباد دو نمبر اور شاہراہ قائدین پر احتجاج کئے گئے جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

لائنز ایریا کے رہائشیوں نے شارع قائدین سوسائٹی سگنل کے قریب احتجاج کیا، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ناظم آباد میں بھی علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش پر احتجاج کیا، تین ہٹی، نوری شاہ مزار کے سامنے گرومندر آنے والے روڈ پر بھی علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید خبریں :