29 فروری ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…برطانوی اخبار نے پاکستانی خفیہ ادرے کے حکام سے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ سے بائبل کے دو عددنسخے ملے ہیں۔جس سے خدشہ یہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ مستقبل میں حملوں کے لئے بائبل کے نسخوں سے کوڈ استعمال کیے گئے ۔بائبل کی یہ کتابیں حکام کو اس وقت ملی جب وہ کمپاوٴنڈ کو مسمار کر رہے تھے،ذرائع کے مطابق بائبل کے کئی صفحات کو تہہ کیا گیا اور کئی مقامات پر مخصوص تحریروں پر نشانات لگائے گئے۔اخبار کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کے حکام مستقبل کے کسی بھی خطرے کے پیش نظران نسخوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔ایک اور خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسامہ اپنے حملوں اور اپنی کارروائیوں کوجائز قرار دینے کے لئے بائبل سے جواز فراہم کرنا مقصد ہو۔حکام کو کمپاوٴنڈ سے دو ریڈیو سیٹ بھی ملے ہیں۔بن لادن کمپاوٴنڈ کے مسمار ہونے کے عمل کی نگرانی کرنے والے آئی ایس آئی کے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے سے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں گزشتہ رات بتایا کہ مسمار کرنے سے قبل ہی کمپاوٴنڈ کو کلیئر کیا جا چکا تھا تاہم ابھی دو بائبل کے نسخے اور دو ریڈیو سیٹ ملے ہیں۔بائبل کے نسخے انگریزی میں زبان ہیں اورریڈیو بھی ورکنگ حالت میں ہیں،ہوسکتا ہے اسامہ بائبل سے جہاد کی تعلیم کے لئے مواد تلاش کرتے ہوں۔اخبار کے مطابق سی آئی اے ایجنٹس ان نسخوں کو اپنے ہاتھ لینے کی کوشش کریں گے لیکن ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کا امکان ہے۔اخبار کے مطابق بائبل کے متعلق پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ اسامہ کی اشیاء کو کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ان کو ہم اپنے پاس رکھیں گے یا بعد میں جلا دیا جائے گا،اگر وہاں سے بائبل کا کوئی نسخہ ملا ہے تو اسے لائبریری یا چرچ میں بھیج دیا جائے گا۔