07 نومبر ، 2024
حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتحال برقرار ہے۔
صبح سویرے فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہونے کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 824 ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے آج سے 17نومبر تک بند رہیں گے جب کہ شیخوپورہ،گجرات، جھنگ، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور ملتان سمیت چاروں ڈویژنز کے 18 اضلاع میں کلاسز آن لائن ہوں گی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق نجی و سرکاری اداروں میں 50 فیصد ’ورک فرام ہوم ‘ہوگا۔