Time 11 نومبر ، 2024
پاکستان

سانحہ 9 مئی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد عدالت میں جمع کرادیے

سانحہ 9 مئی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد عدالت میں جمع کرادیے
پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا،فوٹو: فائل 

سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں پولیس نے مزید شواہد اور دستاویزی تفصیلات انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جمع کرادیں، پولیس نے 87 گواہان کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی ہے۔

پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا۔ گواہان میں تھانہ جات، آئی ٹی لیب افسران، ایف آئی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، پیمرا اور 5 جے آئی ٹی افسران بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کے پیش کیےگئے نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خالد جدون نے لوگوں کو اشتعال دلایا، ملزمان نے اہم تنصیبات کو  اور سکورٹی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا، کارکنان نے پیٹرول بم اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، فوجی مجسموں کو توڑا گیا اور ایم ایچ پول کو نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

مزید خبریں :