20 نومبر ، 2024
بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں دلہے کی آمد پر دلہن والوں نے شاہانہ استقبال کرتے ہوئے نوٹوں کی برسات کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتردیش کے علاقے سدھارت نگر میں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں بارات کی آمد پر دلہے کے استقبال کے لیے 20 لاکھ بھارتی روپے (65 لاکھ 30 ہزار پاکستانی) لُٹائے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات کی آمد پر کچھ لوگ عمارت پر کھڑے ہو کر دلہے پر نوٹوں کی برسات کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہے پر نوٹوں کی برسات کرنے والے افراد کو تعلق دلہے سے بتایا جا رہا ہے، عمارت پر کھڑے افراد نے 100، 200 اور 500 روپے کے بھارتی کرنسی نوٹ ٹافیوں کی طرح ہوا میں اڑائے اور گاؤں والوں کی بڑی تعداد نے پیسے لوٹے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا درعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ رقم غریبوں میں تقسیم کر دیتے تو بہتر ہوتا اور کوئی کہہ رہا ہے کہ جتنی رقم لٹائی گئی اس میں تو 4 لڑکیوں کی شادیاں ہو جاتیں۔