19 نومبر ، 2024
چین کے جنوبی صوبے ہونان کے شہر چانگدا میں پرائمری اسکول کے باہر گاڑی طلبہ اور راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ اسکول آرہے تھے۔
واقعے میں کئی راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امدد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چینی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک 39 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
چین میں گزشتہ دنوں مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں بھی 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔