Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایا۔

دوسری جانب  ایک بیان میں خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو، اب یہ اسٹوری فلوٹ کردی ہے کہ باجوہ سے کسی نے بات کی، آپ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہی ہے، اس صورت حال میں پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔


مزید خبریں :