Time 22 نومبر ، 2024
دنیا

بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا، نازیبا ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں روپے کا مطالبہ

بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا، نازیبا ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں روپے کا مطالبہ
متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر علاقے میں مزدور کے طور پر کام کرتی ہے خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سالہ بیٹا ہے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل

بھارتی  پولیس نے بیوی کا دوست سے ریپ کروانے اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے والے شخص کو  دوست سمیت گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر  میں مزدوری کرتی ہے جبکہ خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے، ملزمان اور خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفاک بھارتی شخص نے  پہلے اپنے نشئی دوست کو بیوی سے زیادتی کرنےکیلئے قائل کیا اور پھر  زیادتی کے دوران  بیوی کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرلیں، بعد ازاں پیسوں کے پجاری شخص نے اہلیہ کو  اس کی نازیبا ویڈیوز  دکھا کر   2 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی شخص نے بیوی کو دھمکی دی کہ اگر  اہلیہ اسے 2 لاکھ بھارتی روپے ادا نہیں کرتی تو وہ اس کی نازیبا ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کردے گا، خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کی التجا کی لیکن شوہر 2 لاکھ بھارتی روپے کیلئے بضد تھا۔

جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس  کے شوہر نے اسے نشہ آور چیز پلا اپنے دوست سے زیادتی کروائی اور  ویڈیو بھی بنالی۔

بھارتی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد درندہ صفت شخص کو  دوست سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :