Time 24 نومبر ، 2024
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی آدھی ٹیم 99 رنز پر آؤٹ

پہلا ون ڈے:  پاکستان کیخلاف زمبابوے کی آدھی ٹیم 99 رنز پر آؤٹ
قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے تین وکٹیں حاصل کیں__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے 99 رنز پر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا، قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عبداللہ شفیق نے ایک بیٹر کو رن آؤٹ کیا۔

زمبابوے میں کھیلے جارہے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے ڈیبیو کیا۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :