Time 24 نومبر ، 2024
دنیا

دنیا کا سب سے لمبا جانور خطرے سے دوچار نسل کی فہرست میں شامل

دنیا کا سب سے لمبا جانور خطرے سے دوچار نسل کی فہرست میں شامل
زرافے کی آبادی خطرناک شرح سے کم ہو رہی ہے: یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس/ فائل فوٹو

امریکی وائلڈ لائف حکام کی جانب سے زرافے کی نسل کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے بتایا کہ زرافے کی آبادی خطرناک شرح سے کم ہو رہی ہے، جس کیلئے انہوں نے زرافے کی کئی نسلوں کو بچانے کیلئے تجویز پیش کی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ  افریقا سے تعلق رکھنے والے  زرافے کو  خطرے سے دوچار ہونے والی نسل کے ایکٹ کے تحت وفاقی تحفظ حاصل کیا جائے گا۔

زرافے کی نسل خطرے سے دوچار کیوں؟

امریکی وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ رہائش گاہ میں کمی، غیر قانونی شکار، شہری آبادکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی  زرافے کی نسل کو معدومیت کی جانب لے جا رہی ہے۔

اس حوالے سے یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کی ڈائریکٹر مارتھا ولیمز نے ایک بیان میں کہا کہ زرافے کے لیے وفاقی تحفظات ایک کمزور نسل کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے، ماحولیاتی نظام کی صحت کو سپورٹ کرنے، جنگلی حیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور پائیدار معاشی طریقوں کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے زرافے کی نسل کو تحفظ مل سکے گا جبکہ  یہ عمل اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ امریکا ان کے زوال میں مزید تعاون نہ کرے۔

امریکا زرافے کی نسل کو خطرے میں کیسے ڈال رہا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا زرافے کے اعضا اور مصنوعات کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے، امریکی شکاری زرافوں کو مارنے اور جسم کے اعضا واپس لانے کے لیے افریقا کا رخ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :