Time 21 اکتوبر ، 2022
دنیا

جنوبی افریقا کے پارک میں زرافے نے بچی کو مار ڈالا

گیم پارک میں آنے والی خاتون پر زرافے نے حملہ کیا جس سے ان کی 16 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی جب کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا/ فائل فوٹو
گیم پارک میں آنے والی خاتون پر زرافے نے حملہ کیا جس سے ان کی 16 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی جب کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا/ فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے گیم پارک میں زرافے نے ایک بچی پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

جنوبی افریقا کے گیم پارک میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی ماں بیٹی زرافے کے حملے کی زد میں آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیم پارک میں آنے والی خاتون پر زرافے نے حملہ کیا جس سے ان کی 16 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی جب کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق زرافوں کا انسانوں پر حملہ کرنا ایک غیر معمولی عمل ہے، زرافے کی جانب سے بچی پرحملہ ہوتے ہی اسے طبی امداد کیلئے قریبی کلینک منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

انتظامیہ نے واقعے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :