21 مارچ ، 2014
ایمسٹرڈیم…ہالینڈ میں ایک چڑیاگھر کا ملازم بستر مرگ پر پڑا ہے، اس نے خواہش کی کہ وہ ایک بار اس زرافے سے ملنا چاہتا ہے جس کی وہ خدمت کرتا رہا۔ زرافہ آیا اور اس نے ماریو کو آخری بوسہ دیا۔کینسر کا مریض 54 سالہ ”ماریو“ زندگی کے دن گن رہا ہے۔ ماریو کو تکلیف میں دیکھ کر اس کے زرافے نے اسے بوسہ دیا۔ اس جذباتی منظر کو ایک شخص نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ ماریو کی درخواست پر اس کو طبی سہولتیں زرافوں کے پنجروں کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں۔