Time 26 نومبر ، 2024
پاکستان

ہزارہ موٹروے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، ایس ایس پی سمیت 22 اہلکار زخمی

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران  ہزارہ موٹروے انٹرچینج  پرکارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22  اہلکار  بھی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی فاروق بھٹہ اور دوسرے پولیس اہلکار کے پی سے آنے والے قافلے کو روکنے کیلئے ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر تعینات تھے جو پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ اور پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں سے  تصادم کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور 18  پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایس ایس پی فاروق بھٹہ گوجرانوالہ پیٹرول پولیس میں تعینات ہیںاور زخمی ہونے والے دوسرے 21 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

اس سے قبل  سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید،  5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں :