Time 01 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے کالج پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

کراچی: سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

حادثے میں موٹرسائیکل سوار عبد اللہ کالج کے پروفیسر اور ان کی اہلیہ موقعے پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد  ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 حادثے میں جاں بحق ہونے والے پروفیسر کی شناخت طارق صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے جو  عزیز آباد کے رہائشی تھے۔

طارق صلاح الدین نے لواحقین میں بیٹی اور تعلیم کے لیے بیرون ملک مقیم دو بیٹے چھوڑے ہیں، جاں بحق پروفیسر اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ 

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس سے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

مزید خبریں :