Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر،کراچی کی فضا بھی مضرِ صحت

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر،کراچی کی فضا بھی مضرِ صحت
لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ریکارڈ کی گئی ہے—فوٹو: فائل

لاہور کا فضائی معیار اب تک بہتر نہ ہوا جہاں آج ہفتے کے پہلے روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا  پہلا نمبر ہے۔

لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 248 جب کہ کراچی میں 193 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے اور شہرِ قائد دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر ہے۔

ماہرین کے نزدیک 151 سے 200 انڈیکس مضر  اور   201 سے 300 انتہائی مضر صحت ہے۔

ماہرین کے مطابق شہر کا فضائی معیار صحت کےلیے مضر ہے لہٰذا عوام احتیاط برتیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزید خبریں :