Time 03 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی مظاہرے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی مظاہرے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی
پنجاب میں 10ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسدادِ فسادات خصوصی فورس قائم کی جائے گی: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: مریم نوازآفیشل

پنجاب کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے میں پولیس اور رینجرز پرتشدد کی شدید مذمت کی اور  شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طورپر 2 کروڑ  90 لاکھ روپے اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10/10 لاکھ روپے کے پیکج کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 20 واں اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024اور اتھارٹی کے باضابطہ قیام کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے منارٹی کارڈ اور اس کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی، صوبے بھر میں 15ہزار نادار اقلیتی خاندانو ں کو سہ ماہی امدادی رقم دی جائے گی۔

اجلاس میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن اسٹیشن کے قیام کیلئے بلاسود قرضوں کے پروجیکٹ اور سرکاری اسکولوں میں اسپوکن انگلش او رریڈنگ آورزکیلئے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

صوبے کے ہرضلع میں ماڈل بازار قائم کرنے کیلئے ابتدائی طورپر 2ارب 58کروڑ روپے اور ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں 42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی آسامیوں پر بھرتیو ں،87 نا مکمل ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2024 میں ترمیم اور ایڈورٹائز منٹ پالیسی 2024 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور اسموگ کے خاتمے کیلئے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی اور ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے او رگھر کیلئےقرض کا پلان بھی طلب کرلیا اور ننکانہ میں 3 موٹل قائم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے مظاہرےمیں پولیس اور رینجرز پرتشدد کی شدید مذمت کی اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ کابینہ نے شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طورپر 2 کروڑ 90لاکھ روپے اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10/10لاکھ روپے کے پیکج کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب میں 10ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسدادِ فسادات خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔

مزید خبریں :