Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے: سندھ ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

سابق صدر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ پر امن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیےگئے،  اب تک کی معلومات کے مطابق میرے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

درخواست  میں استدعا کی گئی کہ سندھ پولیس کو عارف علوی کی گرفتاری اور ان کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے بھی روکا جائے۔ 

بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔ 

عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔ 

مزید خبریں :