04 دسمبر ، 2024
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کرگئے۔
ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔
ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدرآصف زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطورالحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل یسطورالحق کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔