Time 05 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔

خط میں وزیر اعلیٰ نے بے بنیاد انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے مقدمات اور پختون مزدوروں کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

اپنے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ افراد، جو عموماً کم اجرت والے کاموں میں مصروف ہیں، حالیہ پرامن سیاسی احتجاج کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنے ہیں، خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے۔

خط میں علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں اکثریتی طاقت کے بجائے ضروری ہے کہ سیاسی معاملات کو پرامن اور تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔

گنڈاپور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان "جعلی ایف آئی آرز" کو ختم کریں اور غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیے گئے افراد کو فوری رہا کریں۔

مزید خبریں :