کاروبار
26 فروری ، 2013

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی ایک اور قسط ادا کردی

 پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی ایک اور قسط ادا کردی

اسلام آباد… پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی کی ایک اور قسط ادا کردی، رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 23 کروڑ ڈالر عالمی مالیاتی ادارے کو واپس کیے جاچکے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک نے آج دسویں قسط میں آئی ایم ایف کو 39 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا قرض واپس کیا۔ پاکستان آئی ایم ایف کو اگلی قسط اب مئی 2013 میں ادا کرے گا جس کی مالیت بھی اتنی ہی ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اب تک 3 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کی رقم آئی ایم ایف کو واپس کی جاچکی ہے۔ماہرین کے مطابق قرض کی ادائیگی سے پاکستان کے زرمبادلہ زخائر 13 ارب ڈالر سے نیچے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :