26 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزرات تجارت کے مطابق پاکستان، برآمدات کی جی ایس پی مراعات کے حصول کے لیے باقاعدہ درخواست مارچ کے وسط تک یورپی یونین کو جمع کروا دے گا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزرات تجارت کیڈپٹی سیکریٹری فارن ٹریڈ محمد اشرف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے جی۔ایس۔پی پلس کے حصول کے لیے متعلقہ وزراتیں اور ادارے ، اقوام متحدہ کنونشن پر عمل درآمد کی رپورٹس 28 فروری تک وزرات تجارت کو جمع کروا دیں گے ،جن کو تجارتی مراعات کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ جمع کروایا جانا ضروری ہے۔ محمد اشرف کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پہلے ہی تجارتی مراعات کے لیے درخواست دینے کی منظوری دے چکے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ’جی ایس پی پلس‘ لینے میں کامیاب ہو جائے گا۔