08 دسمبر ، 2024
حیدرآباد میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے سر اٹھا لیا جس سے شہری کافی پریشان ہیں۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا، نوکری پیشہ افراد خواتین سمیت گیس کے ذریعے کاروبار کرنے والے تمام لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔
گرمیوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام اب سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بھنور میں پھنس گئے ہیں لو پریشر اور دن میں چند گھنٹے ملنے والی گیس اب ناپید ہوتی جارہی ہے۔
حیدرآباد سٹی ہو ، قاسم آباد یا لطیف آباد تمام علاقوں کے لوگ گیس نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف گھریلو خواتین پریشان ہیں بلکہ گیس کے ذریعہ معاش حاصل کرنے والے کاروباری افراد بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گیس کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کو یقینی بنا کر عام آدمی کی زندگی میں ریلیف کے لیے عملی کردار ادا کرے۔