11 دسمبر ، 2024
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے،13 ہزار قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تقریباً 24 ہزار ہوگئی ہے۔
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد7 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں تقریباً 6 ہزار قیدی موجود ہیں۔
ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں 2400 اور ملیر جیل میں 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔19 ہزار قیدیوں کےکیس زیر سماعت ہیں اور صرف ساڑھے4 ہزار سزا یافتہ ہیں۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق 24 ہزار قیدیوں میں سے 80 فیصد انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔ غیر ملکی قیدیوں کی بھی سب سے زیادہ تعداد 325 تک جاپہنچی ہے، غیر ملکی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے۔