29 فروری ، 2012
میرپور … ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے بی پی ایل 2012ء کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں باریسال برنرز کو 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران نذیر نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے فائنل میں باریسال برنرز نے ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا جو فاتح ٹیم نے 15.4 اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔ عمران نذیر نے 43 گیندوں پر 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں احمد شہزاد نے علاوٴ الدین بابو کی گیند پر کیچ آوٴٹ کیا۔انعام الحق 38 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ناظم الدین 13 رنز بنا کر سہروردی شووو کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔باریسال برنرز کی جانب سے سہروردی شووو اور علاوٴ الدین نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ باریسال برنرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 140 رنز بناسکی۔ بریڈ ہوج 51 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ احمد شہزاد ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا سکے۔ معین الحق اور فرہاد حسین نے 11، 11 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے تین، رانا نوید الحسن نے 2 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ لی۔