پاکستان
17 جنوری ، 2012

ترکی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ترکی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

استنبول… ترکی میں پاک فضائیہ کے ٹرینر کا تربیتی طیارہ سمندر میں گرکرتباہ ہوگیا ہے ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکوارڈن لیڈر مسعودحسین معمول کی تربیتی پرواز میں ترکی کے ہوا باز کو فلائنگ کی تربیت فراہم کر رہے تھے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گرنے والے تربیتی طیارے کا کچھ حصہ ، ترک علاقہ ازمیرکے مضافات سے مل گیا جبکہ ترک فضائیہ کی طرف سے مزید سرچ اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔ اسکوارڈن لیڈر مسعود حسین ترکی میں بطور فلائنگ انسٹرکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں :