Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

مریم نواز کا چین کی اہم فارما کمپنی کا دورہ، پنجاب میں ریسرچ سینٹربنانےکی دعوت

مریم نواز کا چین کی اہم فارما کمپنی کا دورہ، پنجاب میں ریسرچ سینٹربنانےکی دعوت
فوٹو: مسلم لیگ ن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوران شنگھائی میں کینسر اور دیگر جینیاتی بیماریوں کے علاج کی مصنوعات بنانے والی کمپنی بی جی آئی جینومکس کا دورہ کیا۔

شنگھائی کے ڈسٹرکٹ یانٹین میں واقع میڈیسن کمپنی کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بی جی آئی جینومکس کے صدر مسٹر وانگ جیان سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر پنجاب حکومت اور بی جی آئی جینومکس کے درمیان کینسر کے علاج اور دیگر امور میں اشتراک کار کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ 

بی جی آئی جینومکس کینسر کے علاج کے لیے محکمہ صحت اورحکومت پنجاب کی معاونت کرے گا ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کو بی جی آئی ہیڈ کوارٹر میں ڈی این اے سنتھیسز لیب، سیکوئنسنگ لیب اور ایس ٹی او مکس لیب کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ 

بی جی آئی جینومکس کے ماہرین نے مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی 100 سے زائد ممالک میں جینیاتی تحقیق اور سروسز فراہم کر رہا ہے ۔مختلف بیماریوں کے علاج میں جدید ترین جینیاتی طریقے متعارف کرانے کے ساتھ جینیاتی سیکوئنسنگ کے ذریعے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بی جی آئی جینومکس کو پنجاب میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی بھی دعوت دی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ بی جی آئی جینومکس کی فیسلٹی کا پنجاب میں قیام میڈیکل ریسرچ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

مریم نواز نے ایگری کلچر یونیورسٹیز میں بی جی آئی گروپ کے تعاون سے ریسرچ کلچر کو مزید مستحکم کرنے کی تجویز بھی دی۔

مزید خبریں :