17 دسمبر ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار تک بلند ہوا، تاہم کاروبار کا اختتام منفی رہا۔
100 انڈیکس 1308 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 860 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3 ہزار 350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 39 رہی۔
بازار میں 1 ارب 25 کروڑ شیئرز کے سودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 ارب روپے کم ہوکر 14583 ارب روپے ہے۔