18 دسمبر ، 2024
دریائے سندھ سے مزیدکینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
حیدرآباد کے تعلقہ قاسم آباد میں مکمل طور پر دکانیں، بازار بند رہے جب کہ تعلقہ سٹی کے کچھ علاقوں میں کہیں کاروبار اور دکانیں بند کروائی گئیں۔
اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس نفری معمول سے زائد تعینات کی گئی تھی۔
ٹھٹہ، مکلی، گھارو،گجو اور دھابیجی سمیت دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ سبزی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ ،ہوٹل اور پیٹرول پمپ سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہے۔
جامشورو شہر میں بھی کاروباری مراکز، سبزی منڈی سمیت تمام کاروباری علاقے بند رہے۔
ٹنڈومحمدخان شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، میہڑ، نوشہروفیروز، ڈگری اور نوکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی کاروباری مراکز بند رہے۔