کھیل
28 فروری ، 2013

جنوبی افریقا ٹیسٹ: احسان عادل، راحت علی اور اظہر علی وطن پہنچ گئے

جنوبی افریقا ٹیسٹ: احسان عادل، راحت علی اور اظہر علی وطن پہنچ گئے

لاہور....پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی ساو¿تھ افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہو گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے 3 کرکٹ کھلاڑی جن میں راحت علی،احسان عادل اور اظہر علی کے نام شامل ہیں، ایئرپورٹ پر موجود میڈیا نے جب ٹیسٹ کھلاڑیوں سے بات کرنی چاہی تو انھوں نے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔ پاکستان اور ساو¿تھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ساو¿تھ افریقہ نے پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میچ ہرا کر کلین سوئپ کیا۔تاہم ابھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز ہونا باقی ہیں۔

مزید خبریں :