22 دسمبر ، 2024
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی 41فیصد جب کہ شمال مغرب سےچلنےوالی ہواکی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب کراچی آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر بھارت کا دارالحکومت دہلی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 519 ریکارڈ کیا گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 292 ریکارڈ کیا گیا۔