Time 22 دسمبر ، 2024
پاکستان

مہنگی بجلی اور سولر کا بڑھتا ہوا استعمال، لاہور میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہوگئی

مہنگی بجلی اور سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث لاہور میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہوگئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق آج لاہور میں بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ تک آئی جب کہ ان دنوں بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوا کرتی تھی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی یونٹ کی مہنگائی اور بڑی صنعتوں کی بندش یا سولر پر منتقلی کی وجہ سے ہے۔گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب کم ہوئی ہے ۔

ماہر توانائی محمد یاسین نے بجلی کی طلب میں کمی کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کو بجلی کی طلب بڑھانےکے لیے قیمتوں میں فوراً کمی لانا ہوگی۔

محمد یاسین کا کہنا تھا کہ صنعتیں بجلی استعمال کریں گی تو طلب بڑھےگی۔

مزید خبریں :