Time 24 دسمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات مانگے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں: پرویز اشرف

پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات مانگے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں: پرویز اشرف
فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مانگا ہے، نہ کوئی غیر ملکی دباؤ ہے نہ عدالتی فیصلہ مؤخر ہونے کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انھیں تو ٹرمپ کا فون نہیں آیا کہ وہ ان کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، مل کر بات چیت کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

 صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم ریلیف نہیں مانگ رہے بلکہ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ چاہتے ہیں، ایسا کوئی مطالبہ نہیں کر رہے جو ماورائے آئین ہو۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو معلومات پہنچائے اور ہدایات لے، پر آج کے مذاکرات میں بڑی سختی سے یہ بات طے کی گئی ہے کہ معاملات اسی چار دیواری میں طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کوئی بھی مذاکرات تلوار لٹکا کر نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :