24 دسمبر ، 2024
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے نام مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کیلئے نام دیے جائیں۔
سیکرٹریٹ نے ہدایت دی کہ اگر نام نہیں دیے گئے تو ہم الیکشن کرالیں گے لہٰذا پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کیلئے نام فوری دے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور مؤقف اپنایاکہ ہم الیکشن چاہتے ہیں، مشاورت کے بعد جلد نام دے دیں گے۔