پاکستان

وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن اورانکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن اورانکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری دے دی
انکم ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہناتھاکہ وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی، آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری کردیے جائیں گے۔

مزید خبریں :