29 دسمبر ، 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا اور لوگوں کو تکلیف دینا ناانصافی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پارا چنار میں صورتحال تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر ڈبلیو ڈبلیو ای یاد آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کام نہیں کر رہی، ہمارے گورنر نے اقدامات کیے، اے پی سی بلائی اور اس میں 16 سے 17 جماعتیں آئیں مگر حکومت اے پی سی میں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن سندھ عوام کو تنگ کیا جائے، یہ تو نا انصافی ہے، کےپی میں جاکرشورکریں،کےپی وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جاکر بیٹھیں۔
خیال رہے کہ پاراچنار واقعے کے خلاف کراچی شہر میں مجلس وحدت مسلمین کے بارہ مقامات پر دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے باعث ٹریفک روانی شدید متاثر ہے اور شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔